نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر لگے گا پانچ ہزار کا جرمانہ

Share Article
no parking in noida

 

سڑک کنارے نو پارکنگ میں اب گاڑی کھڑی کرنا جیب پر بھاری پڑسکتا ہے۔ نو پارکنگ میں پہلی بار اگر آپ کی گاڑی پکڑی جاتی ہے تو 2500 روپے جرمانہ دینا پڑے گا، وہیں دوسری بار یہ بڑھ کر پانچ ہزار ہو جائے گا۔

سڑک کنارے نو پارکنگ میں اب گاڑی کھڑی کرنا جیب پر بھاری پڑسکتا ہے۔ نو پارکنگ میں پہلی بار اگر آپ کی گاڑی پکڑی جاتی ہے تو 2500 روپے جرمانہ دینا پڑے گا، وہیں دوسری بار یہ بڑھ کر پانچ ہزار ہو جائے گا۔

ضلع گوتم بدھ نگر میں ٹریفک کی بھاری پریشانی کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ نے یہ ہدایت دی ہے۔ انہوں نے منگل کے روز کہا کہ نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ ابھی سخت قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ عوام بھی نظر رکھے گی۔ نو پارکنگ میں گاڑی دیکھتے ہی عوام پولیس کو اطلاع دے گی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے چالان کاٹ دے گی۔ پہلی بار میں چالان کی رقم 2500 ہوگی پھر دوسرے بار میں یہ پانچ ہزار ہو گی۔ چالان اور گاڑی کی تفصیلات ضلع انتظامیہ اور ٹریفک محکمہ کے ویب سائٹ پر فیڈ رہے گی ، جس سے چالان میں مدد ملے گی۔

بی این سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی گاڑیوں پر نظر رکھیں اور پولیس کو بتائیں۔ اگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کرے گی تو ضلع مجسٹریٹ ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *