ہند-پاک سرحد پر پانچ مشتبہ افراد 10 لاکھ نقد رقم کے ساتھ گرفتار

Share Article

 

بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد پر آبادکھاجووالا سرحد پر پیر کی صبح پانچ مشتبہ افراد کو گھومتے ہوئے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے گرفتارکرلیا۔ تھانہ پولیس نے بتایا کہ بی ایس ایف کے جوان تھانے لے کر آئے، وہ ایک فارنیوچر گاڑی میں تھے جس کی تلاشی لی گئی تو اس میں 9 لاکھ 88 ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ اے ایس آئی اوپی یادو نے بتایا کہ تفتیش میں پانچوں افراد اپنے آپ کو کھاجووالا کا ہی رہائشی بتا رہے ہیں اور گجرات میں کاروبار کرکے واپس لوٹنے کی جانکاری دی۔ فی الحال پولیس اور بی ایس ایف ان سے مکمل تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔ مذکورہ پانچوں افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *