پیسہ چھیننے کے الزام میں پانچ سیکورٹی اہلکار گرفتار

Share Article

 

موری گاؤں ۔ موری گاؤں ضلع کے دھرمتل تھانہ علاقے میں 11 ویں آسام پولیس بٹالین کے دو اور آسام پولیس کے دو کانسٹیبل اور ایک ڈی ایف او پر تلاشی کے نام پر دو تاجروں سے 3.89 لاکھ روپے چھیننے کا الزام لگا ہے۔

اطلاعکے مطابق ضلع کے دھرمتل پولیس نے تلاشی کے نام پر الطاف حسین اور کلیم الدین نامی تاجر سے جمعہ کی رات تقریبا ًایک بجے 3.89 لاکھ روپے چھین لئے۔ واقعہ کے سلسلے میں الطاف حسین اورکلیم الدین نے تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس کے بعد پولیس نے پانچ سکیورٹی اہلکاروں کو جانچ اور پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا۔

گرفتارملزمین کی شناخت ڈی ایف او دلال پاٹر، 11 ویں اے پی بی این کے دیوجیت بھیاں، رتوراج سیکیا اور آسام پولیس کے ڈرائیور کمل ڈیکا راجہ اور پولیس کانسٹیبل بسوجیتداس کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس اس سلسلے میں درج کیس کی بنیاد پر پانچوں ملزمینسے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الطاف حسین بدرپور کا رہنے والا ہے، جبکہ کلیم الدینہوجائی ضلع کے موراجھار علاقے کا رہنے والا ہے۔ دونوں میگھالیہ کے لاٹومباری سے کوئلے کا کاروبار کرتے ہیں۔ فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *