گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر پانچ روہنگیا مسلمان گرفتار

Share Article

 

گوہاٹی، 14 مئی۔ گوہاٹی ریلوے اسٹیشن سے آر پی ایف کی ٹیم نے مہم چلا کر منگل کی صبح پانچ روہنگیا مسلمان کو میانمار میںتیار کی گئی اشیا کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

 

آر پی ایف کے مطابق پانچ روہنگیا مسلمان مشتبہ حالت میں گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر گھوم رہے تھے۔ پولیس کو دیکھ دو مشتبہ وہاں سے فرار ہوگئے، جبکہ آر پی ایف کے جوانوں نے مشتبہ تین شہریوں سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کی وہسبھی میانمار کے رہنے والے ہیں۔ منی پور میں گزشتہ 11 ماہ جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوئے ہیں۔ سب نے ٹرین کے ذریعے قومی دارالحکومت دہلی جانے کی بات قبول کی جس کے بعد آر پی ایف نے تینوں کو گرفتار کر لیا۔

Image result for Five Rohingya Muslims were arrested on the Guwahati railway station

تینوں سے پوچھ گچھ کے بعد دیگر دو کی بھی تلاش شروع کی گئی۔ کچھ وقت بعد دیگر دو مشتبہ روہنگیا کو بھی پکڑ لیا گیا۔ آر پی ایف نے سبھیکے پاس سے برما میںبنے سگریٹ کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا برآمدکی ہے۔

 

Image result for Five Rohingya Muslims were arrested on the Guwahati railway station

پوچھ گچھ کے دوران روہنگیا مسلمانوں نے کہا کہ وہ سبھی پناہ گزین کارڈ بنوانے کے لئے دہلی میں واقع حراستیکیمپ جا رہے تھے۔ گرفتار سبھی روہنگیا نے کہا کہ وہ لوگ منی پور کے راستے ہندوستان میں آسانی سے داخلہو جاتے ہیں۔ منی پور کے راستیہندوستان میں داخلہونے سے بڑی سہولت ہوتی ہیکیونکہ وہاں پر بی ایس ایف کے جوان کبھی کبھار ہی نظر آتے ہیں۔

Image result for Five Rohingya Muslims were arrested on the Guwahati railway station

گرفتار خاتون کے پاس سے پولیس نے ہندوستانی آدھار کارڈ بھی برآمد کیا ہے۔ گرفتار روہنگیا مسلمانوں کی شناختمحمد زبیر ، محمد کمل حسین، نور حکیم ، محمد کلیم اللہ کے طور پر کی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *