علی گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ

Share Article
bus
اترپردیش کے علی گڑھ میں نیشنل ہائی وے پر اتوارکی رات خوفناک سڑک حادثہ ہوگیا۔حادثہ اتناخوفناک تھاکہ اس میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اوردرجنوں افرادزخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد لوگوں کی مددسے زخمیوں کواسپتال پہنچایاگیاہے۔حادثہ کیسے ہوا، ابھی تک اس کے بارے میں ٹھوس جانکاری نہیں ملی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق، علی گڑھ کے نیشنل ہائی وے 91پریہ حادثہ ہواہے۔ بتایاجارہاہے کہ روڈویزبس کی ٹکر سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی، وہیں اس حادثے میں قریب 4درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعلات کے مطابق،علی گڑھ ضلع کے گبھانا علاقے میں ایک تیز رفتارکینٹرنے سڑک پر کھڑے بس مسافروں کو روندتے ہوئے بس کو ٹکر مار دی جس میں خاتون سمیت 5مسافروں کی موت ہو گئی۔آدھے زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیاہے وہیں آدھے زخمیوں کوبلندشہرکے اسپتال میں بھیجاگیاہے۔پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *