آڈ-ایون کے دوران ڈی ٹی سی بسوں میں 5روزمفت سفرہوگا

Share Article
dtc-bus
دہلی میں فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے آڈ-ایون فیصلے پرکیجریوال سرکارنے بڑافیصلہ لیاہے۔آڈ-ایون یعنی طاق وجفت چلنے کے دوران مسافردہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ڈی ٹی سی )میں مفت سفرکرسکتے ہیں۔دہلی میں 13نومبرسے 17نومبرکوآڈ-ایون کاتیسرامرحلہ نافذکیاجارہاہے۔پچھلے دومرحلوں میں اسے نافذکرنے سے دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح کم کرنے میں کافی کامیابی ملی تھی۔دہلی کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کوبڑھاوادینے کیلئے دہلی نے سبھی ڈی ٹی سی اورکلسٹربسوں میں سفرکرنے والے مسافروں سے کوئی بھی کرایہ نہیں لیاجائے گا۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے وزیرٹرانسپورٹ کے اس فیصلے کا استقبال کیاہے۔
عیاں رہے کہ دہلی میں دھنداورآلودگی کی سطح خطرناک ہوچکاہے۔اسکے بعداین جی ٹی ،ای پی سی اے،ہائی کورٹ سمیت تمام ایجنسیاں فضائی آلودگی کوکم کرنے طریقوں پربحث کرنے لگ گئی ہے۔اس عمل کیلئے ڈی ٹی سی پرائیویٹ ٹھیکیداروں سے 500اضافی بسوں کی بندوبست بھی کرنے جارہی ہے۔ساتھ ہی دہلی میٹرونے بھی 20روٹ پر100نئی فیڈربسوں کوچلانے کا بھروسہ دیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *