جامعہ اسلامیہ سنابل میں پانچ روزہ سالانہ اجلاس کا آغاز21مارچ سے

Share Article
sanabil
ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ،نئی دہلی کے اعلی تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل،نئی دہلی کے طلبہ کی انجمن جو “نادی الطلبہ “کے نام سے قائم ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ زبان و قلم کے ہتھیار سے لیس ہو کر مستقبل میں ملک و ملت کی صحیح رہنمائی اور مثبت انداز میں قوم کی تعمیر و ترقی کا کام کر سکیں۔ جامعہ کی نادی الطلبہ کا پانچ روزہ سالانہ اجلاس آج 21؍مارچ 2018ء سے شروع ہورہاہے جس میں طلبہ کے مابین قرأت قرآن کریم ،اردو،عربی،ہندی ،انگریزی تقریری اوراردو وعربی مقالہ نگاری، کوئز اورمباحثہ علمیہ جیسے مقابلہ جاتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ اس میں دہلی وبیرون دہلی سے مختلف مدارس وجامعات،کالجز اوریونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والی معززعلمی شخصیات کی آمد ہو رہی ہے۔جو مختلف مسابقات میں حکم (جج)کے فرائض انجام دیں گے اور ان کے قیمتی پندونصائح اور تاثرات سے طلبہ وحاضرین مستفید ہوں گے۔ آج صبح 8:30 بجے اس پانچ روزہ اجلاس کا افتتاحی پروگرام مرکز کے سکریٹری جناب مولانا عاشق علی اثری حفظہ اللہ کی صدارت میں منعقد ہوگا اور افتتاحی کلمات مرکز کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی پیش کریں گے۔ اس اجلاس کا اختتامی پروگرام 25؍مارچ بروزاتوار صبح9:30 ؍بجے ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں   پل بھرمیں کروڑپتی بن گیا دکاندار،کھاتے میں آئے 9کروڑسے زائدروپے
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *