فٹنس صرف الفاظ نہیں، صحت مند اور خوشحال زندگی کی شرط ہے: وزیر اعظم

Share Article

 

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح دارالحکومت دہلی میں’فٹ انڈیا مہم‘ کی شروعات کی۔ قومی یوم کھیل کے موقع پر اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں اس مہم کو لانچ کیا گیا، جس کا مقصد لوگوں کو صحت مند رکھنا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے فٹ انڈیا مہم کے لئے وزارت کھیل کو مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میںہندوستانی کھیل دنیا میں کافی بہتری ہوئی اور آج کا یہ دن ہمارے ان نوجوان کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کا ہے جو مسلسل دنیا کے اسٹیج پر ترنگے کی شان کو نئی بلندی دے رہے ہیں۔ بیڈمنٹن ہو، ٹینس ہو، ایتھلیٹکس ہو، باکسنگ ہو، کشتی ہو یا پھر دوسرے کھیل، ہمارے کھلاڑی ہماری توقعات اور خواہشات کو نئے اڑان لگا رہے ہیں۔ انکے ذریعہ جیتے گئے میڈل، ان کی سخت محنتکا نتیجہ تو ہے ہی، یہ نئیہندوستان کے نئے جوش اور نئے اعتماد کا بھی پیمانہ ہے۔ انہوں نیفٹنس کا فارمولہ دیتے ہوئے کہا کہ باڈی فٹ تو مائنڈ ہٹ۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں کا براہ راست تعلق فٹنس سے ہے لیکن آج جس فٹ انڈیا موومنٹ کی شروعات ہوئی ہے، اسکا دائرہ سپورٹس سے بھی آگے بڑھ کر ہے۔ فٹنس ایک لفظ نہیں ہے، بلکہ صحت مند اور خوشحال زندگی کی ایک ضروری شرط ہے۔ اس دوران انہوں نے میجر دھیان چند کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہاکی کے جادوگر کے طور ایک عظیم کھلاڑی ملک کو ملا تھاجس نے اپنی ہاکی سے دنیا کا دل جیت لیا تھا۔

مودی نے بدلتے وقت کو ایک مثال سے سمجھاتے ہوئے کہا کہ چند عشرے پہلے تک ایک عام انسان دن میں 8-10 کلومیٹر پیدل چل لیتا تھا۔ پھر آہستہ آہستہ ٹیکنالوجی تبدیل ہوئی، جدید ذرائع آئے اور لوگوںکا پیدل چلنا کم ہو گیا۔ اب صورت حال یہ ہے کہ ٹیکنالوجی نے ہماری یہ حالت کر دی ہے کہ ہم چلتے کم ہیں اور اب وہی ٹیکنالوجی ہمیں گن-گن کے بتاتی ہے کہ آج آپ اتنے قدم (قدم) چلے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس ہماری زندگی کے طور طریقوں کا اٹوٹ حصہ رہا ہے لیکن آج اسے ہی لے کر معاشرے میں بے حسی آ گئی ہے۔

اس سے پہلے وزیر کھیل کرن رجیجو نے فٹ انڈیا مہم کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر فٹ انڈیا مہم کو نئی اونچائی پر لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر سے لوگ پورے دل اور جوش کے ساتھ اس مہم سے منسلک ہیں، میں ان سب کا شکر کرتا ہوں۔ ان کی کوششوں سے ہی وزیر اعظم کا’ملک کو بااختیار اور ترقیپذیر بنانے‘ کا خواب پورا ہو سکے گا۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر ہندوستانی جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رہے۔ وزیر اعظم کی رہنمائی حاصل کرنے کے بعد ہم اس مہم کو ایک نئی اونچائی تک لے جائیں گے۔اس کے لئے ہم سب کو ساتھ جڑ کرکام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی جینتی کے موقع پر اس مہم کا آغاز ہوا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *