انڈین نیوی میں پہلی بارخاتون پائلٹ

Share Article
women-navy
انڈین نیوی کی تاریخ میں پہلی بارکسی خاتون پائلٹ کوشامل کیاگیاہے۔اب تک اس شعبے میں مردوں کاغلبہ تھا۔خاص بات یہ ہے کہ بریلی کی رہنے والی خاتون پائلٹ شوبھانگی سوروپ کوپرمانینٹ کمیشن کے ذریعہ شامل کیاگیاہے۔نیوی فوج میں خواتین کوپائلٹ کے طورپرشامل کرنے کی منظوری سال 2015میں دی گئی تھی اورٹوہی جہازوں میں تعینات ہوسکتی ہیں۔حالانکہ،نیوی میں جنگی رول کیلئے خواتین کوشامل کئے جانے کانتظارہے۔22نومبرکوکیرل میں واقع انڈین نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں شامل شوبھانگی سوروپ بھی تھیں،جنہیں نیوی میں بطورپائلٹ پہلی بارپرمانینٹ کمیشن ملاہے۔شوبھانگی نیوی فوج کی سمندری ٹوہی ٹیم میں پائلٹ ہوں گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *