گھرمیں شدیدآتشزدگی،7افرادکی دردناک موت

Share Article
demo-fire
علامتی تصویر
گوپال گنج:بہارکے گوپال گنج سے ایک دردناک اموات کی خبرآئی ہے۔گوپال گنج میں آگ لگنے سے 7لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔مرنے والوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔یہ حادثہ ضلع گوپال گنج کے کوچائیکوٹ تھانہ علاقہ کے بکھری گاؤں میں ہواہے۔بتایاجارہاہے کہ اس شدیدآگ میں چارافرادبری طرح جھلس گئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کوصدراسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایاگیاہے۔آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔
بکھری گاؤں میں واقع ایک گھر میں گزشتہ دیر رات اچانک آگ لگ گئی۔بتایاجارہاہے کہ آگ پہلے ایک جھونپڑنماگھرمیں لگی تھی۔پھردیکھتے ہی دیکھتے کئی دیگرگھروں میں اپنی زدمیں لے لیا۔ مرنے والوں میں بکر الدین شاہ، حسن تارہ خاتون، سفریناخاتون اورحشمت الدین میاں سمیت دیگرتین شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک دیگر شدید زخمی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ابتدائی علاج کے بعد دو افراد کو بہتر علاج کے لئے پٹنہ بھیجا گیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *