ممبئی :کثیر منزلہ عمارت میں زبردست آتشزدگی، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں

Share Article
mumbai-dharam-villa-buildin

ممبئی: ملک کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں آگ کی بڑھتی ہوئی واردات تشویشناک بنی ہوئی ہیں، گزشتہ رات ممبئی کے مہالکشمی علاقے میں (منگل کی تاخیر رات ) ایک کثیر منزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔مہالکشمی کے دھرم ولا نام کی عمارت میں لگی آگ اتنی زبردست تھی کہ دور سے ہی اس کے شعلے دیکھے جا رہی تھے، جسے دیکھ کر مقامی لوگ گھبرا گئے اور عمارت میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

جس کے بعد فائیر بریگیڈ محکمہ کو اس کی اطلاع دی گئی جس کے بعد موقع پر پہنچ کرفائیر بریگیڈ کے اہلکاروں نے تقریباً 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائیر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں یہاں پر راحت اور بچاؤ کے کام کے لئے بلائی گئیں تھیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دھرم ولا تقریباً 10 منزلہ عمارت ہے جس کی چوتھی منزل پر منگل کی رات قریب1:00بجے شدید آگ لگ جانے کے بعد افراتفری مچ گئی تھی،جس کے بعد موقع پر پہنچے فائیر بریگیڈ کے اہلکاروں نے 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد اس آگ پر قابو پا لیا۔

ممبئی کے مہالکشمی علاقے میں ہوئی اس آتشزدگی کے معاملے میں کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی خبر نہیں ہے، لیکن آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کو کافی نقصان ہوا ہے۔ وہیں دوسری طرف آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ فائیر بریگیڈ محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہو گی،جانچ کے بعد ہی صحیح وجہ کا پتہ چلے گا لیکن ممبئی میں آگ کی بڑھتی ہوئی واردات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں اس معاملے میں بھی اگر ذرا بھی چوک ہوتی تو نیند میں سوئے لوگوں کے لئے یہ رات آخری رات ہو جاتی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *