تین سیلنڈر میں دھماکے سے آٹھ جھوپڑیوں میں لگی آگ

Share Article

 

اندور، راو تھانہ علاقہ کے نہرو نگر علاقے میں جمعہ کو صبح ایک کے بعد ایک آٹھ جھوپڑیاں آگ کی زد میں آ گئیں۔یہاں تین گیس سیلنڈر میں دھماکے کے بعد آگ لگی تھی۔

 

واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً سات بجے نہرو نگر علاقے کاہے۔ یہاں محمد حسین کے کھیت میں بنی مزدوروں کیجھونپڑی سے اچانک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ اس کے بعد یہاں پر آگ لگ گئی، جس کی زد میں ایک کے بعد ایک آٹھ جھوپڑیاں آ گئیں۔ واقعہ کے وقت زیادہ تر مزدور کام پر گئے ہوئے تھے۔ کچھ جھونپڑیوں میں خواتین اور بچے تھے جو وقت رہتے باہر نکل آئے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی راو سٹی کونسل کی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی اور پانی ڈال کر آگ پر قابو پایا، لیکن اس وقت تک مزدوروں کا گرہستی کا سامان جل گیا تھا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تحقیقات کی، تو پتہ چلا کہ ایک گیس ٹینک میں دھماکے کے بعد مزید دو سیلنڈر میں دھماکہ ہوا تھا، جس کی وجہ سے آگ لگی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *