گروگرام:پٹاخے کے گودام میں کھڑی کار میں لگی آگ، 3 کی موت

Share Article

gurugram-blast

راجدھانی دہلی سے ملحق گروگرام(گڑگاؤں) میں پٹاخے کے گودام میں آگ لگنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر بری طرح جھلس گئے ہیں۔حادثہ گروگرام کے کادی پور واقع ایک پٹاخے کے گودام میں ہوا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کادی پور انڈسٹریل علاقے میں پٹاخہ گودام میں ایک سی این جی کارکھڑی تھی، جس میں سب سے پہلے ایک زوردار دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ آگ نے پورے گودام کو چپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع فوری طور پر فائربریگیڈمحکمہ اور پولیس کو دی گئی۔ کار میں آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
fire

گودام میں ایک کے بعد رکھے پٹاخے پھوٹنے لگے، جس سے وہاں پر بھگدڑ مچ گئی۔ معلومات کے مطابق، اب تک تین افراد کی موت کی خبر ہے۔ حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔وہیں، زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دھماکے کی خبر ملتے ہی ضلع اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ فائربریگیڈکی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ یہ حادثہ پیر کی صبح تین بجے کے آس پاس ہواہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *