کیمیکل فیکٹری میں لگی بھیانک آگ

Share Article
chemical-factory
کانپور کے پنکی تھانہ علاقے کے سرائے میتامیں جمعہ کے روز ایک کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک صورت اختیار کرلی۔پورے علاقے میں کالے دھوئیں کا غبار کئی کلومیٹرتک دکھانے دینے لگا۔جس سے علاقائی لوگوں کوسانس لینے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑا۔بتایاجارہاہے کہ آگ لگنے لاکھوں روپے کا کیمیکل جل کر خاک ہوگیا۔حادثے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتایاجارہاہے کہ اترپردیش کے کانپور پنکی انڈسٹریل ایریامیں ہمانشو جین کی انک کی فیکٹری ہے، جس میں سیکڑوں لوگ کام کرتے ہیں۔جمعہ کوفیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری اس آگ کی زدمیں آگئی۔اس کی جانکاری ملازمین نے فیکٹری مالک اورمحکمہ فائربرگیڈ کودی۔فائرمحکمہ کے افسرایم پی سنگھ نے بتایاکہ انک کی فیکٹری میں آگ لگی ہے۔دمکل کی ایک درجن گاڑیاں آگ پرقابوپانے کی میں لگی ہوئی ہیں۔آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چلاہے۔آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *