دہلی میں تیسرے دن بھی آگ،فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کرراکھ

Share Article
paper-card-factory
قومی راجدھانی دہلی میں لگاتارتیسرے دن آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیاہے۔ جمعرات کی صبح دہلی نارائنا میں ایک فیکٹری میں بھیانگ آگ لگ گئی ہے۔جس میں لاکھوں کا سامان جل کرراکھ ہوگیاہے۔آگ پرقابوپانے کیلئے فائربرگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئی ہیں۔جائے وقوع پرآگ بجھانے کا کام جاری ہے۔دہلی میں یہ آگ تیسرے دن شہرکے نارائنا علاقے کے مشہورگفٹ بنانے والی کمپنی آرچیزکی پرفیوم فیکٹری میں لگی ہے۔آرچیزفیکٹری میں پرفیوم کے علاوہ دوسرے فلور پرگریٹنگ کارڈ بنانے کا کام بھی ہوتاہے۔وہیں اس کمپنی کا دفتربھی ہے۔فائر برگیڈ محکمہ کوآگ لگنے کی خبرصبح 7بجکر10منٹ پرملی ۔فی الحال فائربرگیڈکی 25گاڑیاں آگ بجھانے میں لگی ہیں۔آگ لگنے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چلاہے۔

خیال رہے کہ دہلی میں اس سے پہلے منگل کوقرول باغ کے ارپت پیلیس ہوٹل میں آدھی رات کوآگ لگ گئی تھی ،جس میں 17لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔اس کے بعدبدھ کودہلی کے پچھم پوری علاقے میں شدیدآگ کے باعث 250سے زیادہ جھگیاں جل کرراکھ ہوگئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *