روہنی:جھگی بستی میں لگی بھیانک آگ، قریب 150گھرجل کرراکھ

Share Article
rohini
قومی راجدھانی دہلی میں آگ لگنے کی بری خبرسامنے آئی ہے۔دراصل، دہلی کے روہنی سیکٹر26میں ایک جھگی بستی میں آگ لگ گئی۔بتایاجارہاہے کہ جب تک آگ پرقابوپایاگیا، تب تقریباً ڈیڑھ سوجھگیاں جل خاکسترہوگئیں۔اے این آئی کے مطابق، 100سے 150گھرجل گئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ ڈیڑھ سو جھگیاں خاکسترہونے سے قریب 500افراد بے گھرہوگئے ہیں۔راحت کی بات یہ ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

موتی نگرفائراسٹیشن کے ایک افسر نے بتایاکہ دیرروہنی سیکٹر26میں ایک جھوپڑپٹی میں آگ لگنے کی خبرملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فائربرگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچی۔ تقریباً چار گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *