پونے میں جگنیش میوانی اورعمرخالدکے خلاف ایف آئی آر

Share Article
umar-khalid-jignesh-mewani
پونے میں تشددکولیکرمہاراشٹرسرکارنے ممبئی میں دلیت لیڈرجگنیش میوانی اورجے این یوکے طلبالیڈرعمرخالدکے پروگرام کوکینسل کردیاہے۔مہاراشٹرپولس نے اس معاملے میں گجرات کے دلت لیڈرجگنیش میوانی اورجے این یوکے طلبالیڈرعمرخالدکے خلاف کیس درج کرلیاہے۔ دونوں پرتشددبھڑکانے کاالزام لگایاہے۔پونے کے وشرامباغ پولس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 153اے ، 505اور117کے تحت یہ کیس درج کیاگیاہے۔دونوں پرپونے میں ہوئے ایک پروگرام کے دوران بھڑکاؤتقریرکرنے کا الزام لگایاہے۔
واضح رہیکہ نئے سال موقع پر بھیما کورے گاؤں میں 200سال قبل فرنگیوں اور پیشوا کے درمیان جنگ میں انگریزی فوج کو فتح حاصل ہوئی تھی، جس میں دلتوں کی اکثریت تھی اور ہرسال دلت بڑی تعداد میں جیت کی یادگار پر جمع ہوتے ہیں۔ دوسری صدی کی وجہ سے تقریباً تین لاکھ دلت جمع ہوگئے اور مراٹھا فرقہ تصادم کے سبب ایک دلت ہلاک ہوگیا اور پونے، ممبئی سمیت ریاست کے دس سے زیادہ شہروں میں تشدد پھوٹ پڑا۔جس کے نتیجہ میں اربوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *