ایف-35 جنگی طیاروں کا متبادل تلاش کرنا نا گزیر بنتا جا رہا ہے: ترک صدر

Share Article

 

صدر رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ کے ایف۔35 لڑاکا طیاروں کے معاملے میں عدم مصالحت کے جاری رہنے کی صورت میں ترکی کسی دوسرے متبادل کی تلاش پر مجبور ہو جائیگا۔

Image result for Finding alternatives to F-35 fighter jets is becoming unnecessary: Turkish President
صدر ترکی و آک پارٹی کے رہنما رجب طیب اردغان نے ترک قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بارے میں صدر اردغان نے بتایا کہ ہم باہمی مذاکرات میں ہمارے بیچ موجود مسائل کا بنیادی حل تلاش نہیں کرسکے تا ہم ، ہم نے ان مسائل کو ہمارے باہمی تعلقات کو اسیر بنانے کی اجازت نہ دینے کا دنیا بھر کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔ صدر نے بتایا کہ ’ ہم نے مذاکرات میں ایف۔35 جنگی طیاروں کے معاملے میں اگر امریکہ کا موجودہ موقف جاری رہا تو پھر ترکی درمیانی مدت کی حامل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسی دوسرے متبادل کی تلاش کرنے پر مجبور ہو جائیگا کو بھی زیر ِ لب لایا ہے۔

Image result for Finding alternatives to F-35 fighter jets is becoming unnecessary: Turkish President
انہوں نے زور دیتے ہوئے بتایا کہ علیحدگی پسند تنظیم وائے پی جی/پی کے کے کو داعش مخالف جنگ کرنے والے ایک ڈھانچے کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں میں ہونے والے آج اسی تنظیم کی جانب سے شہریوں کے قتلِ عام پر پردہ ڈالنے کے درپے ہیں۔شمالی شام میں چشمہ امن عسکری کاروائی کے دائرہ عمل میں زیر ِ کنٹرول لیے جانے والے رہائشی علاقوں کی تعداد600سے زائد ہے تو ناکارہ بنائے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد کے 1200 کے قریب پہنچنے کا ذکر کرنے والے جناب اردغان کا کہنا ہے کہ ” ہمارے وطن کو دہشت گردی کے خطرات کے مکمل طور پر خاتمے تک ہم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف نبردِ آزما رہیں گے۔صدر اردغان نے مزید بتایا کہ امریکہ اور روس کے ساتھ طے پانے والی مطابقت کے مطابق تعین کردہ علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر صاف نہ کیے جانے کی حقیقت عیاں ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *