مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پنجاب اور مہاراشٹر کو-آپریٹو ( پی ایم سی) بینک گھوٹالہ معاملے میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔ سیتا رمن نے ممبئی واقع بی جے پی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کر جمعرات کے روز کہا کہ حکومت کا اس بینک گھوٹالے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) دیکھ رہا ہے۔ نرملا سیتا رمن نے پریس کانفرنس سے پہلے ممبئی میں بی جے پی دفتر کے باہر پی ایم سی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز سے ملاقات بھی کی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ایم سی بینک گھوٹالہ معاملے میں آر بی آئی گورنر سے وہ بات کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج شام آر بی آئی گورنر سے پھر چرچہ کریں گی۔ سیتا رمن نے کہا کہ اکاؤنٹ ہولڈرز کے لئے رقم نکالنے کی حد بڑھانے کی اپیل کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے پی ایم سی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈروں کے لئے رقمنکاسی کی حد 25 ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے۔ پی ایم سی کے اکاؤنٹ ہولڈر پیسہنکالنے کی یہ حد بڑھانے کا مطالبہ مسلسل کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here