’سمبا‘کاقہرباکس آفس پرجاری، جانیں 6دن کی کمائی

Share Article
sara
ڈائریکٹرروہت شیٹی کی فلم’سمبا‘28دسمبرکوریلیزہوئی تھی۔سمباکا قہرباکس آفس پرجاری ہے۔اس فلم میں سارہ علی خان اوررنویرسنگھ مرکزی رول میں ہیں۔بتادیں کہ سارہ علی کی دوسری فلم ہے۔رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی فلم’ سمبا‘نے اپنی ریلیزکے چھٹے دن باکس آفس پر 13کروڑروپے اور جوڑ لئے ہیں۔فلم اب 150کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے لیکن اس سے رنویر سنگھ کی ہی فلم پدماوت کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
رنویر سنگھ کی آج کل چاندی ہے۔پچھلے سال خوشیوں بھرا رہا ،دپیکا پدکون کے ساتھ شادی اور ’پدماوت‘ کے ساتھ 300کروڑ کلب میں شامل ہوئی ۔ سمبا کے 100کروڑکماتے ہی چاربار ایسا کرنے والے ایک نئے اسٹار بھی بن گئے۔یہی نہیں اس فلم کے ساتھ روہت شیٹی نے بھی ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ۔وہ ہندوستانی فلم کے ایسے پہلے ڈائریکٹر ہیں جنکی آٹھ فلم 100 کروڑیا اسے زیادہ کما ئی کر چکی ہیں۔
بہرحال رنویر سنگھ اور سارہعلی خان کی ’سمبا ‘ ریلز کے چھٹے دن یعنی اس بدھ کو قریب 13کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔فلم کی کل کمائی اب 137کروڑ54لاکھ روپے ہو گئی ہے ۔سمبا کے پہلے ہفتہ میں 150کروڑ تک پہنچنے کااندازہ ہے ور اگر ایسا ہوتا ہے تو رنویرسنگھ اور دپیکا پدکون کی فلم ’پدماوت‘ کا ایک ہفتہ کی کمائی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ پدماوت نے پہلے ہفتے میں 150کروڑروپے کا کلیکشن کیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *