پلے بیک گلوکار محمدعزیز کا انتقال

Share Article
muhammad-aziz
امیتابھ بچن ، گووندہ ،متھون چکرورتی اوررشی کپورسمیت مختلف کلاکاروں کیلئے پلے بیک گانا گاچکے گلوکار محمدعزیزکا گذشتہ روزانتقال ہوگیا۔بالی وڈ کے معروف گلوکار محمد عزیز کا منگل انتقال ہو گیا۔وہ 64 برس کے تھے۔محمد عزیز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔محمد عزیز کی پیدائش 02 جولائی 1954 میں مغربی بنگال میں ہوئی تھی۔محمد عزیز نے ہندی فلموں کے علاوہ بنگالی، اڑیااور دیگر علاقائی زبان کی فلموں میں بھی بطور پلے بیک گانے گائے۔وہ محمد رفیع کے بہت بڑے پرستار تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *