فلم ’زیرو‘ سنیماگھروں میں،جانیں اسٹوری

Share Article
zero
بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان، کٹرینہ کیف اورانوشکاشرماکی فلم ’زیرو‘ آج ریلیزہوگئی ہے۔ فلم میں بووا سنگھ کے کردار میں شاہ رخ خان بہترین لگ رہے ہیں۔انوشکاشرما اورشاہ رخ کی کیمسٹری ایک بارپھرپردے پردیکھنے کوملی۔ڈھائی گھنٹے سے زیادہ کی فلم میں کٹرینہ کیف اسپراسٹاراداکارہ ببیتاکماری کے رول میں ہیں،اوران کا رول کیمیوجیسالگتاہے۔ شاہ رخ خان کی انٹری پر بھی خوب تالیاں اور سیٹیاں بجی۔ وہیں فلم کا وی ایف ایکس بھی بہت شاندار ہے۔ فلم میں کٹرینہ کیف بھی حسن کا پرچم گانے میں اپنے ڈانس سے سبھی کو دیوانہ بنا رہی ہیں۔
شاہ رخ خان فلم ’زیرو‘سے ایک بارپھربیحدچیلنجنگ رول کے ساتھ لوٹے ہیں۔شایدہی شاہ رخ کے لک پراتناکام ان کے تین دہائی کی کرےئرمیں کبھی ہواہو۔یہ میرٹھ کے 38سال کے بونے بوواسنگھ کی کہانی ہے،جوبیحداچھاانسان ہے ۔شاہ رخ بواسنگھ کے رول میں ہیں۔38کی عمرمیں بوواسنگھ(شاہ رخ خان) پیارڈھونڈنے نکلتاہے۔بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ ببیتاکمار(کٹرینہ کیف) کے جبرافین بووا ایک بارملنے کی امیدبنالیتاہے، لیکن اس سے پہلے سریبل پالسی سے متاثررہی اسپیس سائنٹسٹ عافیہ(انوشکاشرما) سے ملاقات ہوجاتی ہے۔ڈائیلاگ بازی اورفلمی اسٹائل سے بووا سنگھ عافیہ کا دل جیت لیتاہے، لیکن ببیتاکماری کے فین بوواشادی والے دن عافیہ کوچھوڑکربھاگ جاتاہے۔پھرکئی طرح کے اتار-چڑھاؤ کے ساتھ ہی ڈرامہ بھی دیکھنے کوملتاہے۔آگے کی کہانی جاننے کیلئے آپ کوسنیماگھرجاناہوگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *