دولت مشترکہ کھیلوں میں خاتون ٹی۔20 کرکٹ کی شمولیت

Share Article
Cricket returns in Commonwealth Games; 8 teams to participate in Women’s T20 tournament

برمنگھم کی میزبانی میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیل۔ 2022 میں خواتین ٹی -20 کرکٹ کو شامل کر لیا گیا ہے۔ دولت مشترکہ کھیل فیڈریشن (سی جی ایف) نے منگل کے روز مذکورہ اعلان کیا۔ اسی سال جون مہینے میں سی جی ایف نے اس کی نامزدگی کی تھی، لیکن سی جی ایف کے ارکان کی منظوری ملنی باقی تھی۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منو سواہنے نے کہا، “یہ خواتین کرکٹ کے لئے اور عالمی کرکٹ کمیونٹی کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا، ’’خواتین کرکٹ مسلسل مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہم خوش ہیں۔ دولت مشترکہ کھیلفیڈریشن نے برمنگھم 2022 میں خواتین ٹی 20 کرکٹ کو شامل کرنے کے لئے ووٹ دیا‘‘۔

واضح ہو کہ کرکٹ کو ابھی تک صرف ایک بار دولت مشترکہ کھیل 1998 میں شامل کیا گیا ہے، جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا، کوالالمپور میں آٹھ دنوں تک چلنے والے 50 اوور کے مرد کرکٹ مقابلے میں جنوبی افریقہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن نے کہا، “ہمیں خوشی ہے کہ خواتین ٹی۔ 20 کرکٹ برمنگھم دولت مشترکہ کھیل 2022 کا حصہ ہوگا، جو خواتین کرکٹ کے انتہائی روشن مستقبل کا اشارہ ہے‘‘۔

دوسری طرف، ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مائیک گیٹنگ نے مرد کرکٹ کے بارے میں کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کھیل 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شامل کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ گیٹنگ نے یہ بات اسی ہفتے لارڈز میں آئی سی سی کے نئے ایگزیکٹو آفیسر منو سواہنے کے ذریعہ کہی گئی بات کے حوالے سے کہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برمنگھم 2022 دولت مشترکہ کھیلوں کا انعقاد 27 جولائی سے سات اگست تک کیا جائے گا جس میں 4500 کھلاڑی 18 مختلف کھیلوں حصہ لیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *