خاتون وکلاء کی حفاظت کے معاملے پر سماعت کے لئے سپریم کورٹ تیار

Share Article

 

سپریم کورٹ ملک بھر کی خواتین وکلاء کی حفاظت کی مانگ کو لے کر دائر عرضی پر سماعت کے لئے تیار ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ 25 جون کو درخواست گزار اور وکیل اندو کول سے نئے سرے سے تفصیل سے عرضی داخل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ عرضی اترپردیش بار کونسل کی صدر درویش یادو کی عدالت کے احاطے میں سرعام قتل کے بعد خواتین وکلاء کے تحفظ کو لے کر دائر کی گئی ہے۔اس سے پہلے درویش یادوقتل کی سی بی آئی جانچ کرانے کی مانگ کورٹ پہلے مسترد کر چکا ہے۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار سے کہا تھا کہ اگر آپ کورٹ احاطے میں خواتین کے تحفظ کا مطالبہ کر رہی ہیں تو اس کو لے کر دوسری عرضی داخل کریں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *