ڈر کے آگے شکست اور جدوجہد کے آگے جیت: کنہیا
جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار بطور سی پی آئی امیدوار بیگو سرائے سے الیکشن اگرچہ ہی ہار گئے ہیں لیکن اپنے حامیوں کا حوصلہ برقرار رکھنے کے لئے سوشل میڈیا پر مسلسل سرگرم ہیں۔اسی سلسلے میں کنہیا نے ایک پوسٹ کر کہا ہے کہ’انتخابات ہارے ہیں جنگ نہیں، ہارے ہیں جھکے نہیں، زندگی کے لئے-سب کی خوشی کے لئے چلیں گے گریں گے، پھر اٹھیں گے،لڑیں گے-جیتیں گے۔ اسی سوچ کی وجہ سے زندگی میں یہاں تک پہنچا ہوں۔بھروسہ رکھیں، آگے بھی یہی جذبہ قائم رہے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا جدوجہد نفرت اور لوٹ کے خلاف ہے۔ ہم سب کو اپنا حوصلہ اور جذبہ برقرار رکھنے اور اپنے مخالفین کے ساتھ بات چیت قائم کرتے ہوئے عوامی مفاد کے مسائل پر اپنی آواز بلند کرنی ہے۔ حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کنہیا نے کہا ہے کہ تمام مشکلات اور دھمکیوں کے بعد بھی ان کا ساتھ بنا رہا۔ آپ کو اپنا یہ کردار آنے والے وقت میں بھی ادا کرناہے۔ کنہیا کا کہنا ہے کہ ڈریئے مت، کیونکہ خوف کے آگے ہار ہے اور جدوجہد کے آگے جیت۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- حیدرآباد گینگ ریپ: اہم ملزم نے کیا انکشاف، جب ڈاکٹر کو جلایا تو وہ زندہ تھی - December 5, 2019
- اناؤ ریپ کیس میں عصمت دری کے ملزمان نے متاثرہ پر مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلایا، حالت سنگین - December 5, 2019
- سزا کے نفاذ کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں - December 5, 2019