فتویٰ رہا بے اثر، اسكان مندر میں پوجا کے بعد رتھ یاترا میں شامل ہوئیں نصرت جہاں

Share Article

ٹی ایم سی رہنما نصرت جہاں آج کولکاتہ میں منعقد رتھ یاترا میں شامل ہوئیں۔ اس موقع پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی موجود تھیں۔ ممتا بنرجی اور نصرت جہاں نے اسكان مندر میں بھگوان جگناتھ کی پوجا کی اور رتھ یاترا میں شامل نصرت کے ساتھ ان کے شوہر نکھل جین بھی موجود تھے۔

دراصل اسكان کی جانب سے نصرت جہاں کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ بھگوان جگناتھ کی رتھ یاترا میں شامل ہونے پہنچی ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ پیدائشی مسلمان ہیں اور اسلام میں یقین رکھتی ہیں۔ لیکن وہ ہر مذہب کا احترام کرتی ہیں۔ وہیں اس کے پہلے اسكان کی جانب سے نصرت رتھ یاترا میں شامل ہونے کی دعوت بھیجا گیا تھا۔ جسے انہوں نے قبول كارتے ہوئے کہا تھا کہ اس یاترامیں میں شامل ہونے پر انہیں خوشی ہوگی۔

#FBLIVE ISKCON Rath Yatra Festival in Kolkata | কলকাতায় ইসকনের রথযাত্রা উৎসব #2

#FBLIVE ISKCON Rath Yatra Festival in Kolkata | কলকাতায় ইসকনের রথযাত্রা উৎসব #2

Mamata Banerjee यांनी वर पोस्ट केले बुधवार, ३ जुलै, २०१९

غور طلب ہے کہ لوک سبھا میں حلف برداری کے لئے مانگ میں سندور، ہاتھوں میں مہندی لگا کر پہنچنے پر ان پر سخت تنقید کی گئی تھی۔ اسلامی مذہبی رہنماؤں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے نصرت کے خلاف فتوی جاری کرتے ہوئے غیر مسلم شخص سے شادی کرنے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی كچھ لوگوں نے ان کی شادی کی قانونی حیثیت کو لے کر بھی سوال اٹھائے تھے۔ جس کا انہوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہر مذہب کا احترام کرتی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *