رائل چیلنجرس بنگلور کو لگا بڑا جھٹکا

Share Article

dale

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے سیزن 12 میں لگاتارچھ میچ ہارنے کے بعد جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے والی آرسی بی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل کندھے کی چوٹ سے متاثر آرسی بی کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

آئی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن میں واپسی کرنے والے ڈیل اسٹین بنگلور کی ٹیم سے منسلک تھے۔ کولکاتہ نائڈ رائیڈرس اور چنئی سپر کنگس کے خلاف کھیلے گئے مقابلوں میں انہوں نے دو دو وکٹ لئے تھے۔ ایسے میں ڈیل اسٹین کی کمی ٹیم کو آنے والے میچوں میں ضرورمحسوس ہوسکتی ہے۔جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کو زخمی ناتھن کولٹر نائل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

آرسی بی چیئرمین سنجیو چوڑیوالا نے ڈیل اسٹین کے آئی پی ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔آرسی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیل اسٹین کو کندھے میں چوٹ کی وجہ سے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ایسے میں وہ آئی پی ایل کے باقی میچوں میں کھیل نہیں پائیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *