ایئر اسٹرائک کوفاروق عبداللہ نے بتایا انتخابی اسٹنٹ

Share Article

Farooq-Abdullah

نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ نہ کرائے جانے پرناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے تیکھا تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے اےئراسٹرائک پر بھی سوال کھڑے کئے ہیں۔ سبھی پارٹیاں ایک ساتھ (لوک سبھا اور اسمبلی) انتخابات کرانے کے حق میں ہیں۔انہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ مودی حکومت کی ناکامی ہے کہ کشمیر میں ایسے حالات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جب سبھی پارٹیاں ریاست میں انتخابات کے حق ہیں تو کیوں لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخابات نہیں ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ماحول سازگار ہے لیکن جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے کیوں نہیں؟ مقامی پنچایت انتخابات پرامن ہوئے، یہاں کافی سیکورٹی فورس موجود ہیں پھر کیوں اسمبلی انتخابات نہیں ہو سکتے؟ ۔

عبداللہ نے کہا کہ ائر اسٹرائک ایک انتخابی اسٹنٹ تھی۔فاروق عبداللہ نے ایئر اسٹرائیک پر کہاکہ ، ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان کی پاکستان کے ساتھ لڑائی چلتی آ رہی ہے۔ پاکستان کے ساتھ چھوٹی لڑائی ہو سکتی ہے۔ لیکن ایئر اسٹرائیک اسلئے ہوئی کیونکہ انتخابات قریب ہیں۔ ہم نے کروڑوں کی لاگت کا ایک ہوائی جہاز کو کھو دیا۔ شکر ہے کہ پائلٹ (ونگ کمانڈر ابھینندن) محفوظ بچ گئے۔پائلٹ احترام کے ساتھ پاکستان سے ہندوستان لوٹ آیا۔فاروق عبداللہ نے کہاکہ ریاست میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ساتھ میں کرائے جانے چاہئیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *