Faridabad: Two Baggies of Telangana Express fire

 
فرید آباد، حیدرآباد سے دہلی جانے والی تلنگانہ ایکسپریس (ٹرین نمبر 12723) کی دو بوگیوں میں بلبھ گڑھ ریلوے اسٹیشن کے آگے جاجرو کے پاس آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سیپینٹری کار میں گیس لیک ہونا بتایا جا رہا ہے۔فائر بریگیڈ کی گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ موقع پر پولیس انتظامیہ اور ریلوے کے افسران بھی پہنچ گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً7.40 بجے بلبھ گڑھ میں گاؤں جاجرو کے پاس پیش آیا۔ ٹرین سے دونوں بوگیوں کو الگ کر دیا گیا ہے۔ واقعہ میں کسی بھی مسافر کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پینٹری کارمیں گیس سلنڈر کے پھٹنے کا خطرہ ہے۔
ریلوے محکمہ کی ٹیم نے مسافروں کو ٹرین سے نیچے محفوظ اتار لیا ہے۔ تمام مسافر ریلوے ٹریک پر محفوظ ہیں۔ آگ لگنے کے بعد اپ اور ڈاؤن کی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ ابھی اساوٹی اور بلبھ گڑھ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان تلنگانہ ایکسپریس کھڑی ہے۔ جس بوگی میں آگ لگی تھی، اسے ہٹا کر دیگر بوگیوں میں مسافروں کو چڑھنے کے لئے ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے بعد مذکورہ ٹرین کو روانہ کیا جائے گا۔
مذکورہ ٹرین میں سفر کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ وقت رہتے حادثہ کا علم ہوگیا ورنہیہ حادثہ اور بڑا ہو سکتا تھا لیکن خطرہ ٹل گیا۔ اگرچہ واقعہ کے سلسلے میں ریلوے حکام نے جواب نہیں دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here