’فانی‘ طوفان کے پیش نظر کولکاتہ کے اسکولوں میں 2 دن کی چھٹی

Share Article

fani

کولکاتہ: مغربی بنگال کی جانب بڑھتے ہوئے خطر ناک طوفان فانی کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر کولکاتہ کے تمام اسکولوں میں آئندہ 2 دن کے لئے چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں پڑنے والے تمام اسکولوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز چھٹی رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت کولکاتہ کی سڑکوں پر لگائے گئے بڑے بڑے ہورڈنگس کو بھی فوری طور پر اتارنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ تیز آندھی کی وجہ سے ان کے گرنے سے کسی طرح سے جان و مال کا کوئی نقصان نہ ہو۔ شہر میں پڑے کوڑے اور پلاسٹک کو بھی جلد ہٹانے کی ہدایت میونسپل کارپورشن کے میئر نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کولکاتہ میونسپل کارپورشن کے گارڈن، سیوریج، پانی کی فراہمی سمیت دیگر محکموں کو ایک دوسرے کے ساتھ تال میل بنا کرآندھی طوفان کی صورتحال میں کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اگر طوفان کی وجہ سے دارالحکومت میں کہیں بھی کہ کوئی بھی درخت وغیرہ گرتا ہے تو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر میونسپل ملازم اسے کاٹ کرہٹائیں گے۔ ادھر کولکاتہ کے علی پور میں واقع محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز فانی طوفان دیگھاساحل سمندر سے 650 کلومیٹر دور تک پہنچ گیا ہے، اگرچہ اڑیسہ کے پوری سے اس کی دوری 420 کلومیٹر ہے۔ میئر نے بتایا کہ کولکاتہ میونسپل انتظامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *