عالیہ بھٹ کوفین نے کہاعالیہ کپور،اداکارہ نے ٹوئٹرپردیامزیدارجواب

Share Article
alia-bhatt
بالی ووڈ میں آج کل شادیوں کا موسم چل رہاہے۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپدکون -اداکاررنویرسنگھ اوردیسی گرل پرینکاچوپڑا-نک جونس کے بعد رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ کی شادی کافینس کوانتظارہے۔دراصل،بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پرسوال وجواب والے سیشن میں حصہ لیا۔اس #Askaliaسیشن میں عالیہ بھٹ کے فینس ان سے کچھ بھی سوال پوچھ سکتے تھے۔توایک فین نے موقع کا فائدہ اٹھاکرعالیہ سے رنبیرکپورسے جوڑتے ہوئے سوال پوچھاکہ ’’Can we call you Alia kapoor?‘‘(کیاہم آپکو عالیہ کپور بلاسکتے ہیں؟) اس سوال کے جواب میں عالیہ نے اس یوزرکوبڑے ہی مزیداراندازمیں جواب دیاکہ’’Can I call you Himanshu Bhatt?‘‘(کیامیں آپ کو ہمانشوبھٹ بلاسکتی ہوں)۔ عالیہ بھٹ کا جواب آپ خودٹویٹرپردیکھ سکتے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق، رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ قریب ایک سال سے ریلیشن میں ہے اورفینس جلد ہی انہیں شوہر-بیوی کے طورپردیکھنا چاہتے ہیں۔قابل ذکرہے کہ برہماسترفلم کی شوٹنگ کے دوران سے ہی عالیہ اورربنیرکے رشتے کافی سرخیوں میں ہے۔عالیہ کئی باراپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پررنبیرکی تصویرڈال چکی ہیں۔اتناہی نہیں کرن جوہرکے شو’کافی ودکرن‘ میں عالیہ نے رنبیرکپورسے اپنے ریلیشن کی بات بھی کہہ چکی ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *