مشہور بنگالی ٹی وی اداکارہ جوہی سین گپتا کے ساتھ بدتمیزی

Share Article

مشہور بنگالی ٹی وی اداکارہ جوہی سین گپتا نے پٹرول پمپ ملازمین پر بدتمیزی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے فیس بک پیج کے ذریعے پورا واقعہ بتایا۔ معاملہ ایسا ہے کہ اسے سن کر کوئی بھی پریشان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کولکاتہ پٹرول پمپ پر وہاں کے ملازمین نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ جب اداکارہ نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تو پولیس نے قصوروار پٹرول پمپ ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

جوہی نے آگے بتایا کہ وہ بزرگ تھے۔ جب میں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے دھکا دے دیا۔ اس سے میرے ہاتھ میں کھرونچ آگئی لیکن میرے والدین کو جس صورت حال سے گزرنا پڑا اس کے سامنے یہ چوٹ کچھ بھی نہیں ہے۔ اس واقعے کے بعد جوہی نے قصبہ پولیس اسٹیشن میں جنرل ڈائری درج کروائی۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مہیش یادو نام کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *