عراق میں مارے گئے 39ہندستانیوں کے اہل خانہ دیکھنا چاہتے ڈی این اے رپورٹس

Share Article
 families
عراق میں اغواکئے گئے مغربی بنگال ، بہار اورہماچل پردیش کے 39افرادکے بارے میں اہل خانہ ہندوستان آنے کا چارسال سے انتظارکررہے تھے ۔آئی ایس آئی ایس کے ہاتھوں 39ہندوستانیوں کے مارے جانے کی مرکزی سرکارکی جانب سے تصدیق کے بعد مارے گئے لوگوں کے اہل خانوں کی امیداورتلاش بھی ختم ہوگئی ہے۔ منگل کووزیرخارجہ سشماسوراج کے ذریعہ راجیہ سبھا میں جب 39ہندوستانیوں کی موت کی خبرسنائے جانے کے بعدمارے گئے افرادکے اہل خانہ پرغم کا پہاڑٹوٹ پڑا۔ ہرآنکھ نم ہوگئی اوربے بس دل کی یہ امیدبھی ٹوٹ گئی کہ ان کے اپنے ایک دن واپس لوٹ آئیں گے۔ وہیں اپنوں کوکھوچکے خاندانوں نے ڈی این اے رپورٹ دکھانے کا مطالبہ کیاہے۔مارے گئے افرادکے اہل خانہ نے کہاکہ ہم سرکارسے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں ڈی این اے رپورٹ دکھائی جائے۔ ہم چار سال تک اپنوں کے واپس لانے کیلئے دوڑتے رہے اوراب ہمیں ٹی وی سے یہ خبرمل رہی ہے کہ وہ زندہ نہیں رہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   نوئیڈا میں 15سالہ طالبہ نے کی خودکشی،ٹیچرپرچھیڑچھاڑکا الزم
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *