اب فیس بک پر فلمی گانے پوسٹ کرنے پر نہیں ملے گا وارننگ اسٹرائک، آ گیا نیا فیچر

Share Article

facebook

نئی دہلی: اکثر آپ کوئی گانا سن رہے ہوتے ہیں یا آپ کو کوئی گانا بہت پسند آتا ہے۔ تب آپ کا ذہن ہوتا ہے کہ اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے دوستوں کو بتائیں یا اپنے کسی ویڈیو کے ساتھ شیئر کریں۔ فیس بک نے اس سہولت کے لئے کئی ہندوستانی موسیقی کمپنیوں سے معاہدہ کیا ہے۔ فیس بک نے ایک بیان میں یہ معلومات دی۔ کمپنی نے ٹی سیریز میوزک، جی میوزک اور یش راج فلمز سمیت کئی دوسرے ہندوستانی موسیقی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔اس سے یوزرس کو فیس بک پر اپنے پوسٹ یا ویڈیو کے ساتھ موسیقی کو شیئر کرنے کی سہولت ملے گی۔ انسٹاگرام پر بھی لوگوں کو یہ سہولت ملے گی۔

فیس بک نے کہا، ’یہ خصوصیت آج سے شروع ہو رہی ہے، اب ہندوستانی یوزرس ہزاروں لائسنس یافتہ ہندوستانی موسیقی کو فیس بک پر اپنے پوسٹ اور ویڈیو کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ ان کے اپنے پوسٹ کو جذباتی اور نجی بنانے میں مدد کرے گا۔‘ اس شراکت سے پہلے فیس بک اس طرح کے گانوں کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ویڈیو یا پوسٹ کو کاپی رائٹ امور کے سبب ہٹا دیتا تھا۔

فیس بک کے انڈین کاروبار کے ڈائریکٹر اور چیف منیش چوپڑا نے کہا، ’ ہم ہندوستان کے موسیقی کی صنعت کے ساتھ شراکت کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ اس کا ماننا بس یہ ہے کہ ہندوستان میں لوگ فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو میں موسیقی کو بھی شامل کر سکیں گے۔ یہ دوستوں اور خاندان کے ارکان کے ساتھ یاد بھرے لمحات شیئر کرنے اور اظہار کرنے کے بہت سے دوسرے اختیارات دے گا۔‘

اس شراکت داری کے بعد لوگ اپنے ویڈیو میں ’گلی بوائے‘ کے ’اپنا وقت آئے گا‘ جیسے نئے گانے، نغمے سے لے کر بہت پرانے اور علاقائی گانوں کو بھی شیئر کر سکیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *