فیس بک اور انسٹاگرام سرور اچانک ہوئے ڈاؤن، کمپنی نے کہا جلد واپس آئیں گے

Share Article

facebook

نئی دہلی: دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورک ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام کئی ممالک میں مکمل طور ڈاؤن ہو گیا ہے۔ اس خرابی کی صحیح وجہ کیا ہے وہ اب تک واضح نہیں ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام بدھ کی رات سے ہی اچانک ڈاؤن چل رہے ہیں۔ یہ دونوں پلیٹ فارم دنیا کے ٹاپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہیں، جس کا استعمال دنیا بھر کے بڑے لوگ کرتے ہیں۔ کئی لوگوں کو فیس بک میں لاگ ان کرتے ہیں تو آپ کے پاس یہ میسج آئے گا۔ ’’Facebook will be back soon‘‘ فی الحال کمپنی اس کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہے۔ اپنے یووزرس کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے فیس بک نے بیان بھی جاری کیا ہے۔

 


 

کئی یوزرس کو یہ شکایت آ رہی تھی کی جب کبھی بھی وہ کچھ اپ لوڈ کرنا چاہ رہے تھے انہیں ایرر آرہا تھا۔ کئی بار ی رٹرائی کا آپشن آ رہا تھا اور اسٹوری اپ ڈیٹ نہیں ہو رہی تھی۔ کئی لوگوں نے اس کی شکایت ٹویٹر پر کر رہے ہیں۔ کئی یوزرس نے اسکرین شارٹ بھی شیئر کئے ہیں جس میں کمپنی کے ایک نوٹیفکیشن میں لکھا نظر آ رہا ہے کہ مینٹینیس کے سبب فیس بک فی الحال ڈاؤن ہے۔ چند منٹ میں ٹھیک ہو جائے گا۔

فیس بک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جلد واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں، ساتھ ہی کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ کوئی ہیکروں کا حملہ نہیں ہے۔ بتا دیں کہ وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی فیس بک کی ملکیت کے ماتحت آتے ہیں۔

اس سے پہلے بدھ کو گوگل کے بھی کئی سروس ڈاؤن تھے جس ڈرائیو، ہینگ آؤٹ اور دوسرے شامل ہیں۔ دونوں سوشل میڈیا ڈاؤن ہونے پر کئی یوزرس نے ٹوئٹر پر اس کے مزے لئے۔ اورالگ الگ طرح کی ٹویٹس کئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *