اب فیس بک پر بھی واٹس ایپ کی طرح بھیجے ہوئے میسیج کرسکیں گے ڈیلیٹ 

Share Article
facebook-messenger
واٹس ایپ کے بعد اب فیس بگ پر بھی ڈیلیٹ فار ایوری ون(delete for everyone) کا فیچر آگیا ہے۔آپ کوبتادیں کہ کچھ وقت سے فیس بک میسینجر(Facebook Messenger ) پر اس فیچر کو ٹیسٹ کیا جا رہا تھا۔کمپنی نے واٹس ایپ پر یہ فیچر گزشتہ سال ہی دے دیا تھا۔جس کی مدد سے واٹس ایپ پر بھیجے ہوئے میسیج کو یوزر(صارف) ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔اب یہ فیچر کمپنی نے فیس بک میسینجر پر بھی جا ری کردیا ہے۔میسینجر کا اَن سینڈ فیچر بالکل اسی طرح سے کام کرتا ہے جیساکہ واٹس ایپ کا ڈیلیٹ فار ایوری ون (delete for everyone)۔فیس بک میسینجر کے صارفین اس فیچر کی مدد سے ان میسیج کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو انہوں نے کسی کو غلطی سے بھیج دئے ہیں۔
جانیں کے آپ اس فیچر کا استعمال کس طرح سے کرسکتے ہیں:
یوزرس کو سب سے پہلے اس چیٹ پر جانا ہوگا جس کو انہوں نے میسیج بھیجا ہے۔
یوزر کو اس میسیج کو سلیکٹ کرنا ہوگا جس کو وہ ڈلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
سلیکٹ ہونے کے بعد یوزر کو 2آپشن ملیں گے۔
ایک Remove for everyoneدوسرا Remove for you
Remove for everyoneآپشن کو سلیکٹ کرنے کے بعد یوزر کے پاس سے میسیج ڈیلیٹ ہوجائیگا اور دوسرے یوزر کے پاس سے بھی میسیج ختم ہوجائے گااور میسیج کی جگہ پر میسیج ریموو(Message remove)لکھا آجائے گا۔
آپ کو بتادیں کہ یہ فیچرگزشتہ سال اپریل میں دیکھا گیا تھا۔جب فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے لوگوں کو بھیجے ہوئے پرائیویٹ میسیج ڈیلیٹ کردئے گئے تھے ۔اس وقت فیس بک نے کہا تھا کہ مارک زکربرگ کے میسیج ایکسپائر ہوگئے تھے۔اس کے بعدسے ہی فیس بک یوزرس اس فیچر کی ڈمانڈ کررہے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *