فیس بک نے شروع کیا ’کنڈیڈٹ کنٹیکٹ‘ جہاں ملے گی امیدواروں کی پوری تفصیل

Share Article

facebook-announce-two-new-f

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر فیس بک نے فرضی خبروں کو روکنے کے لئے کمر کس لی ہے۔ کمپنی نے ’کنڈیڈٹ کنٹیکٹ‘ اور’شیئر یو ووٹ ‘ نام سے دو نئے ٹولز لانچ کئے ہیں۔ کنڈیڈٹ کنٹیکٹ (Candidate Connect) سے لوگوں کو ان کے لوک سبھا حلقہ امیدوار سے جوڑی تمام معلومات ملیں گی تو وہیں شیئر یو ووٹ ( Share you Voted) لوگوں پولنگ کی معلومات دے گا۔

فیس بک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہکنڈیڈٹ کنٹیکٹٹول کی مدد سے ووٹر اپنے لوک سبھا حلقہ کے امیدواروں کے بارے میں جان سکیں گے۔ اسے سیٹنگ میں ایک بک مارک یا پھر نیوز فیڈ میں ایک میسج سے ایکسس کیا جا سکے گا۔ اس میں 20 سیکنڈ کے ایک ویڈیو میں امیدوار ووٹرس کو اپنا تعارف دے پائیں گے اور بتائیں گے کہ الیکشن جیتنے پر وہ اپنے علاقے کے مسائل کس طرح دور کریں گے یا ان کے کام کی حکمت عملی کیا ہوگی۔

فیس بک کے ڈائریکٹر، پروڈیکٹ مینجمنٹ فار سوک انٹی گریٹی سمدھ چکرورتی نے بتایا کہ لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے ہماری طرف سے یہ سب سے بہتر کانٹریوبیوشن ہے۔ امیدوار رابطہ قائم ووٹرس کے لئے ایک ویجول گائیڈ کی طرح کام کرے گا۔ کمپنی نے اسے ریسرچ کر کے بنایا ہے جس سے یوزرس اپنے حلقہ امیدوار کے خیالات براہ راست سن سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی فیس بک امیدواروں کو 4 سوالات ایک سیٹ دے گا جس سے انہیں ہر سوال کے جواب میں 20 سیکنڈ کا ویڈیو بنانے کا موقع ملے گا۔ سمدھ کا کہنا ہے کہ اس میں صرف لوک سبھا امیدواروں کا ہی ویڈیو نظر آئے گا۔

وہیں اگر فیس بک کی مانے تو شیئر یو ووٹ ٹول کا مقصد سوشل میڈیا یوزرس کو پولنگ میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے،اس میں یوزرس ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کر سکیں گے اور فیس بک ان ایگرگیٹ کر ایک ایک کالج بنائے گا جس میں فرینڈلسٹ میں شامل ان کے دوستوں کی بھی تصویر ہوگی جنہوں نے ووٹ کیا ہے۔ اس کے بعد یوزرس اس ویڈیو کے فارمیٹ میں شیئر کر سکیں گے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہی ٹول 12 ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہوں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *