دہشت گردی سے جنگ کسی مذہب خاص کے خلاف جنگ نہیں ہے:سشماسوراج

Share Article
sushma
وزیر خارجہ سشما سوراج ابوظہبی میں او آئی سی کے ملکوں کے وزارت خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کرنے پہنچیں۔ہندوستان۔پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان آرگنائزیشن آف اسلامک کو۔آپریشن (او آئی سی) کے اجلاس میں ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے دہشت گردی پر زوردار حملہ کیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ دہشت گردی کا دائرہ بڑھا ہے۔دہشت گردی سے جنگ کسی مذہب خاص کے خلاف جنگ نہیں ہے۔دہشت گردی کو پناہ اور فنڈنگ بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔
ابوظہبی میں او آئی سی کے ملکوں کے وزارت خارجہ کی میٹنگ میں سشما سوراج نے اپنی تقریر میں کہا کہ او آئی سی ممالک سے ہندستان کے اچھے رشتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان کی لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے۔ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے’ سشما سوراج نے آگے کہا دہشت گردی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے، اس کا دائرہ بڑھ رہا ہے، ہمیں دہشت گرد کو پناہ دنے والے ملکوں کو سمجھانا ہوگا‘۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ’’ایک عظیم مذہب اور قدیم تہذیبوں کی نمائندگی کرنے والے ملکوں سے آئے ساتھیوں کے درمیان آکر فخر محسوس کر رہی ہوں … میں اس ملک کی نمائندہ ہوں، جو علم کا ذخیرہ رہا ہے، امن کا فرشتہ رہا ہے ، ایمان و روایات کا منبع رہا ہے، کئی مذاہب کا گھر رہا ہے اور دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *