دہلی کے 52 مقامات پر بڑھائی گئی سیکورٹی

Share Article
Extended security at 52 places in Delhi

 

انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد خاص طور سے دہلی کی حفاظت کو لے کر جائزہ لیا گیا اور 52 حساس مقامات کی حفاظت کومزید مستعد کرنے پر زور دیاگیا ہے۔ اس میں ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، بس اڈے، اہم مارکیٹ اور لال قلعہ سمیت تاریخی و مذہبی اہمیت کے کچھ اہم مقامات شامل ہیں۔ ان جگہوں پر دہلی پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی تعیناتی اور گشت بڑھا دی گئی ہے۔

Image result for security in Delhi

لال قلعہ کے ارد گرد 16 کمانڈو گاڑی’پراکرم‘ تعینات
لوٹین زون علاقے سے لے کر لال قلعہ تک پہنچنے والے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر وی آئی پی روٹ پر سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔ روٹ کے علاوہ لال قلعہ اور ارد گرد کے دائرے میں پولیس نے جدید ہتھیاروں سے لیس 16 کمانڈو گاڑی ’پراکرم‘ کو حفاظتی انتظامات کو مضبوط کرنے کے لئے لگایا گیا ہے۔ سیکورٹی تیاریوں کے پیش نظر منگل کے روز سے ہی ان کمانڈو گاڑیوں کے ساتھ سیکورٹی نے اپنی اپنی پوزیشن لے لی ہے۔ حالانکہ اس میں سے کچھ کو ارد گرد کے علاقے میں گشت بھی کرنا ہے۔

Image result for security in Delhi

لال قلعہ اور آس پاس روف ٹاپ دستہ کی تعیناتی
اس کے علاوہ لال قلعہ اور ارد گرد کے علاقوں میں واقع اونچی عمارتوں پر دوربین اور جدید ہتھیاروں سے لیسروف ٹاپ دستہ کی تعیناتی کی گئی ہے۔ جگہ جگہ مچان بنا کر بھی کمانڈو اسکواڈ کی تعیناتی کی گئی ہے۔ لال قلعہ کی حفاظت میں تعینات دہلی پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان آپس میں پل پل کی اطلاعات کے تبادلے کے لئے اختیاری طور پر دو کنٹرول روم بھی بنائے گئے ہیں۔ لال قلعہ اور ارد گرد کے پورے علاقے کوسی سی ٹی وی سے لیس کر دیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی مشکوک شخص یا گاڑی پر گہری نظر رکھی جا سکے۔ منگل کے روز سے لال قلعہ کی حفاظت این ایس جی کے حوالے کر دی گئی۔ ڈاگ اسکواڈ اور بم اسکواڈ کی ٹیم ہر چند گھنٹے پر علاقے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

Image result for security in Delhi

اور کیا ہیںسیکورٹی کے خاص انتظامات
-لال قلعہ اور روٹ سمیت سیکورٹی کی ہوگی تیناتی – 20000
-اس نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی تعداد ہوگی- 5000
-لالقلعہ اور ارد گرد خصوصی کمانڈو ہوں گیتعینات- 500
-آس پاس کی عمارتوں کی بالکنی پرسیکورٹی اہلکاروں کی ہوگی تعیناتی- 605
-آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں پر ہوگی سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی – 104

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *