جیٹلی کے انتقال پر صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم سمیت تمام قد آور لیڈوں کا اظہار رنج

Share Article
Former Finance Minister Arun Jaitley passed away

صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت تمام قد آور لیڈروں نے ہفتہ کو سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے جیٹلی کی بیوی سنگیتا اور بیٹے روہن سے فون پر بات کر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر رام ناتھ کووند نے اپنے غم پیغام میں کہاکہ ارون جیٹلی کے طویل عرصے تک بیماری کے بعد انتقال سے بے حد دکھ ہوا۔ انہوں نے ایک شاندار وکیل، ایک تجربہ کار رہنما اور ایک بہترین وزیر کے طور پر ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ ارون جیٹلی کے اچانک انتقال پر ساکت ہوں۔ پرانے دوستوں کا بے وقت جانا جذباتی طور پردکھ کی بات ہے۔ دکھ کا اظہار کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔بھگوان ہم سب کو اس نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ عزیز دوست کو میرا خراج عقیدت۔ جیٹلی کے بے باک انداز اور تقریروں نے پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ کیا، پارلیمانی نظریات کی تصدیق کی۔ اپنے پارلیمانی زندگی میں وہ اٹل جی کی مثالی روایت کے وفادار رہے۔ پارلیمنٹ کی جانب سے انہیں بہترین پارلیمنٹرین کا خطاب بھی دیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ارون جیٹلی ایک قد آور سیاسی لیڈر تھے، وہ فکری اور قانونی طور پر متحرک تھے۔ وہ ایک بے باک لیڈر تھے جنہوں نے ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا انتقال بہت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی سے بھرپور، عقل سے بھرپور، مزاحیہ اور سماجی شخصیت کی وجہ سے ارون جیٹلی کو معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں نے سراہا۔ وہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے، وہ بھارت کے آئین، تاریخ، پبلک پالیسی، حکومت اور انتظامیہ کے ماہر تھے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا، یقین نہیں ہو پا رہا کہ ملک کے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ایشور ان کی روح کو تسکین دے ۔اپنی بہترین تقریروں اور بے باک دلائل سے لوگوں کو مسحور کر دینے والے ارون جی ہمیشہ یاد آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارون جیٹلی طویل عرصے سے بیمار تھے۔ سشما جی کے بعد ارون جی کا ہمیں چھوڑ کر چلے جانا تکلیف دہ ہے۔ذہن پریشان ہے۔ ان کاجانا ہندوستانی سیاست میں ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ایشور ان کی روح کو تسکین دے۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ میں ساکت ہوں، ارون جی کو میرا خراج عقیدت۔ ملک کو ان کی کمی ہمیشہ کھلے گی۔ راجیہ سبھا میں پارٹی اور اپوزیشن میں رہتے ان کی تقریریں ہمیشہ یاد کی جائیں گی۔ ہمارے دو بڑے لیڈروں کا ایک کے بعد ہمیں چھوڑ جانا سب کے لئے نا قابل تلافی نقصان جیسا ہے۔ ارون جی کی روح کو دے یہی دعا۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا، سابق وزیر خزانہ اور سینئر لیڈر ارون جیٹلی کے اچانک انتقال قوم کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ ایک قانون داں اور ایک تجربہ کار سیاستدان جو اپنی قابلیت کے لئے جانا جاتا ہے، ملک کے ذریعہ ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندانکے ساتھ میری ہمدردیاں۔

بی جے پی کے دہلی ریاستی صدر منوج تیواری نے کہاکہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کے انتقال کی خبرسے ساکت ہوں۔ خدا ان کی روح کو تسکین فراہم کرے اور خاندان کو اس مشکل وقت میں تحمل دیے۔ ملک ان کی حصہ داری کو کبھی بھول نہیں پائے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *