کربلا کے قریب بارود سے بھری بس میں دھماکہ، 12 افراد جاں حق

Share Article

عراقی سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ کربلا کے باہر ایک منی بس میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 12 شہری جاں بحق ہو گئے۔عہدیداروں کے مطابق بم دھماکے میں پانچ مسافر زخمی بھی ہوئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منی بس کربلا اور الحلہ کے درمیان عراقی فوج کی ایک چوکی سے گزر رہی تھی۔عہدیداروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام عام شہری تھے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس دھماکے کے پیچھے کوئی خودکش حملہ آور تھا یا نہیں؟ کسی تنظیم نے اب تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔عراق نے 2017 میں ‘داعش’ کو کچلنے کا اعلان کیا تھا مگر شدت پسند گروپ کے سلیپر سیل اب بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *