افغانستان کے غزنی یونیورسٹی میں دھماکہ ، 19 طالبات زخمی

Share Article

افغانستان کی غزنی یونیورسٹی میں منگل کے روز ایک دھماکہ ہوا جس میں 19 طلبہ زخمی ہو گئے۔ ان لوگوں کا صوبائی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ یہ دانش گاہ افغانستان کے غزنی صوبے کی راجدھانی غزنی میں واقع ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان عارف نوری نے اس دہشت گرانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں زخمی ہونے والے طلبہ کی تعداد 19ہے۔ ان میں 12طالبات اور7طلباء ہیں۔ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9بج کر 40 منٹ پر ہوا۔اس کی وجہ سے یونیورسٹی کی ادب اور انجیئرنگ فیکلٹی کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

غزنی کے صوبائی اسپتال کے سربراہ باز محمدہمت نے کہا کہ زخمی طالبات کا علاج چل رہا ہے۔

واضح ہو کہ اس سے پہلے افغانستان کے نانگرہار صوبے کے دارالحکومت جلال آباد میں پیرکے روز سیکورٹی فورسز کے ایک منی بس کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا گیا تھا جس میں کم از کم دس شہریوں کی موت ہو گئی تھی اور 27 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اہلکار کے مطابق، ہلاک شدگان میں تمام مقامی شہری ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں طالبان نے ان دنوں حملے تیز کر دیئے ہیں۔ عموما ًہر روز وہ دہشت گردانہ حملوں اور دھماکوں کو انجام دے رہے ہیں۔ ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری ہی ہلاک ہو رہے ہیں ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *