ماہرفنگرپرنٹ ڈاکٹرلال جی نہیں رہے

Share Article
dr_lalji
ملک میں فنگرپرنٹ تکنیک کے موجداورکاشی ہندویونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرپدمشری ڈاکٹرلال جی کا 10دسمبرکی شام دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔وہ 70سال کے تھے۔انہیں سینے میں دردکی شکایت کے بعدبی ایچ ایوکے سرسندرلال اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایاگیا لیکن انہیں بچایانہیں جاسکا۔وہ 22اگست 2011سے 22اگست 2014تک بی ایچ یوکے وائس چانسلررہے تھے۔
لال جی کوڈی این اے فنگرپرنٹ کا موجدبھی کہاجاتاہے۔ان کی جنوم نام سے کلواری میں ہی ایک ادارہ ہے۔اس میں ریسرچ کا کام ہوتاہے۔ ڈاکٹرلال جی سنگھ حال میں سی سی ایم بی ، حیدرآبادکے ڈائریکٹربھی تھے۔بتایاجاتاہے کہ دہلی کے قتل کانڈکوسلجھانے میں ان کابہت رول تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *