وزیر اعظم کو ملے تحائف کی نمائش اور ای نیلامی کا آغاز

Share Article

وزیر مملکت برائے ثقافت اور سیاحت پرہلاد سنگھ پٹیل نے ہفتہ کو نئی دہلی میں ‘نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ’ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدیہ کئے گئے تحائف کی نمائش اور ای نیلامی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر پٹیل نے کہا کہ نریندر مودی بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک کی لائف لائن گنگا ندی کو ‘نمامی گنگے’ کے ذریعے تحفظ کے پروگرام کے لئے خود کو ملے تمام تحائف کی نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Image result for Exhibition of gifts to the Prime Minister and launch of e-auction
وزیرثقافت نے کہا کہ ان یادگاروں کی قیمت پیسے کے ذریعہ نہیں ناپی جا ستکی ہے لیکن تحائف سے منسلک جذباتی قیمت بے انتہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘نمامی گنگے’ منصوبے کے لئے ان کی شراکت کے لئے انہیں مبارکباد دینے والے سر فہرست20 سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کو حکومت ہند سے ایک خط بھی بھیجا جائے گا۔

Image result for Exhibition of gifts to the Prime Minister and launch of e-auction
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ بھارت کے وزیر اعظم کو پیش کئے گئے با وقار اور یادگار ی تحائف کی ای نیلامی کا دوسرا دور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمائش آج سے 03 اکتوبر، 2019 تک ویب پورٹل پر منعقد کی جائے گی۔

Image result for Exhibition of gifts to the Prime Minister and launch of e-auction
وزیر نے بتایا کہ اس مرحلے میں 2700 سے زیادہ یادگاروںکی ای نیلامی کی جائے گی۔ تقریبا 500 تحائف فی الحال صبح 11 بجے سے شام 8 بجے تک نیشنل گیلری آف مارڈرن آرٹ میں عوام کی نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ نمائش کے لئے پیش کئے گئے یادگاروں کو ہر ہفتے تبدیل کر دیا جائے گا۔ یہ تحفے میں پینٹنگ، مومنٹو مجسمے، شال، پگڑی، جیکٹ اور روایتی آلات موسیقی شامل ہیں۔ ان کی کم از کم بنیادی قیمت 200 روپے اور سب سے زیادہ 2.5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیلامی کے بدلے میں جمع کی گئی رقم کا استعمال ‘نمامی گنگے’ منصوبے کے لئے کیا جائے گا۔ پروگرام کے دوران وزارت ثقافت کے سیکریٹری ارون گوئل بھی موجود رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *