ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ سے متعلق چنائو کمیشن کو سپریم کورٹ کا نوٹس

Share Article

EVMنئی دہلی:  سپریم کورٹ نے آج ای وی ایم سے چھڑ چھاڑ کے معاملہ میں دائر پی آئی ایل پر سماعت کی۔ کورٹ نے اس معاملہ میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد کئی لیڈروں نے ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا تھا۔ حالانکہ، الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ مشینیں پوری طرح سے محفوظ ہیں اور ان میں کسی  بھی طرح کی گڑبڑی کئے جانے کی گنجائش نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کو لے کر فی الحال کوئی آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

نیو ایجنسی کے مطابق سی جے آئی جگدیش سنگھ کھیہر، جسٹس سنجے کرشنا کول اور ڈی وائی چندرچوڑ کی  بینچ نے اس معاملہ کی سماعت کی۔ وکیل منوہر لال شرما نے اس معاملہ میں پی آئی ایل فائل کی ہے۔

پی آئی ایل میں کہا گیا ہے کہ پانچ ریاستوں میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے جن ای وی پیم کا استعمال کیا، ان سے آسانی سے چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے، اس لئے اس مشین کی ٹھیک طریقہ سے جانچ کی جانی چاہئے۔ ای وی ایم سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی تفتیش امریکی کمپیوٹر سائنٹسٹ سے بھی کرانی چاہئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *