رمضان کے مقدس مہینے کی ہر مومن کو قدر کرنی چاہئے: مولانا عبدالخالق مدراسی

Share Article

abdul-khaliq-madrasi

دیوبند:دارالعلوم دیوبند کے قائم مقام مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی نے کہا کہ ہمیں اللہ رب العزت کا شکر بجا لانا چاہئے کہ اس نے ہماری حیات عزیز کو ایک اور رمضان عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مومن کو اس مبارک موقع کی قدر کرنی چاہئے اور بارگاہ رب العزت میں سجدہ ریز ہو کر شکر ادا کرنا چاہئے مولانا عبدالخالق مدراسی نے کہا کہ ویسے تو اللہ کا عطا کردہ ہر لمحہ مبارک و مسعود ہے لیکن رمضان المبارک کا مہینہ اپنے فضائل و برکات کے لحاظ سے امتیازی شان کا حامل ہے سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے وا کر دیئے جاتے ہیں سرکش شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے ’رمضان المبارک کا ابتدائی عشرہ رحمت‘ درمیانی عشرہ مغفرت‘ آخری عشرہ دوزخ سے نجات کے لیے مخصوص ہے ماہ رمضان مبارک میں بے حساب برکتوں اور رحمتوں والی ایک رات(شب قدر) آتی ہے جو قرآن کریم کے ارشاد کے مطابق ہزار مہینوں سے بہتر ہے اس بابرکت مہینے میں اہل ایمان کے رزق میں اضافہ کیا جاتا ہے اسی مبارک مہینے میں قرآن کریم نازل کیا گیا جس کی ہدایت کی بدولت انسانی زندگی میں ایمان و یقین کی روشنی آئی امن وامان کی فضا پیدا ہوئی اس ماہ مبارک میں دن کے روزوں کے علاوہ رات میں ایک خاص عبادت کا عمومی اور اجتماعی نظم کیا گیا ہے جو تراویح کی شکل میں ملت اسلامیہ میں رائج ہے۔

مولانا عبدالخالق مدراسی نے کہا کہ دن کے روزوں کے ساتھ رات کی تراویح کی برکات کے اشتراک سے اس مہینہ کی نورانیت اور تاثیر میں نمایا اضافہ ہو جاتا ہے جسکواپنے ادراک و شعور اور احساس کے مطابق ہربندہ محسوس کرتا ہے رمضان کے دنوں میں روزے فرض کئے گئے ہیں راتوں میں تراویح کو سنت مؤکدہ قرار دیا گیا ہے مولانا عبدالخالق نے کہا کہ ہر مومن کو رمضان المبارک کی آ مد پر خوش ہونا چاہئے اور آمدرمضان کا مکمل جذبہ ایمانی کے ساتھ استقبال کرنا چاہئے انہوں نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند احکام رمضان المبارک کے مختلف مسائل پر مبنی عوام الناس کے استفادہ کے لئے ایک کتابچہ جاری کرتا ہے جو جاری کیا جا چکا ہے جو دالعلوم دیوبند کے شعبہ تنظیم ترقی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *