ایتھوپین ایئرلائنس حادثہ میں157 افراد ہلاک، مرنے والوں میں چار ہندوستانی بھی شامل

Share Article

nairobi-crashes

ادیس ابابا: ایتھوپیا ایئر لائنز کا بوئنگ 737 طیارہ اتوار کو کریش ہو گیا۔ اس میں سوار تمام 149 مسافر اور 8 عملہ ممبرس کی موت ہو گئی۔ ان میں چار ہندوستانیتھے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق، مرنے والوں میں 35 ممالک کے شہری شامل ہیں۔ پلین ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے کینیا کے نیروبی جا رہا تھا۔ ایئرلائن نے بتایا کہ بوئنگ 800-737 میکس طیارہ نے کل صبح 8:38 بجے ایتھوپیا کے عدیس ابابا واقع بولے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کینیا کی راجدھانی نیروبی کے لئے پرواز بھری تھی۔

nairobi-crashes-1

یہ فلائٹ نمبر ای ٹی 302 تھی۔ پرواز بھرنے کے چھ منٹ بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔اس کے بعد طیارہ کو تلاش کیا جانے لگا۔ ایئر لائن نے طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایئر لائنز نے بتایا کہ مرنے والے مسافروں میں 35 ممالک کے شہری ہیں جن میں چار ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 32 مسافر کینیا سے تھے۔ کناڈا کے 18، ایتھوپیا کے نو، چین، اٹلی اور امریکہ کے آٹھ ، فرانس اور برطانیہ کے سات ، مصر کے چھ، جرمنی کے پانچ، سلوواکیہ کے چار، آسٹریلیا، روس اور سویڈن کے تین ، اسپین، اسرائیل، مراکش اور پولینڈ کے دو دو شہری اس حادثے میں مارے گئے ہیں۔

وزیر اعظم ابی احمد نے ٹویٹر کے ذریعہ مرنے والوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’حکومت اور ایتھوپیا کے لوگوں کی طرف سے میں ان خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اتوار کی صبح نیروبی جارہے بوئنگ 727 کے حادثے میں اپنے رشتہ داروں کو کھو دیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *