شاہ سلمان کے حکم پر ’کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن‘کا قیام

Share Article

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز تین شاہی فرامین جاری کیے جن میں مملکت میں مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے انسداد سے متعلق تنظیمی اور ہیئتی اسلوب کار کی منظوری دی گئی۔ ان فرامین کے تحت مملکت میں ’کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ‘ اور ’ایڈمنسٹریٹو انویسٹی گیشنز ڈپارٹمنٹ‘ (مباحث) کو “نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن” میں ضم کر دیا گیا ہے اور اب اس ادارے کا نام بدل کر “کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن” ہو گیا ہے۔

Image result for Anti-Corruption Commission in saudi arabia
شاہ سلمان نے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کے اندر کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن یونٹ قائم کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ یہ یونٹ مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی سے متعلق کیسوں کی تحقیقات اور استغاثہ کے لیے مختص ہو گا۔کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن مملکت میں مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی سے متعلق جرائم اور ان کے مرتکب افراد کے حوالے سے تمام تر مطلوبہ اقدامات کرے گا۔ ان افراد میں ریاست کے شہری یا عسکری ملازمین یا ان کے ساتھ معاہدے میں شامل افراد یا پھر ان جرائم سے کسی بھی صورت میں تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوں گے۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن بن ابراہیم الحصین کو ان کے عہدے سے سبک دوش کر کے مجلس شوری کا رکن مقرر کر دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *