ویب سیریز’فکسر‘ سے واپسی کر رہی ہیں ایشا کوپیکر

Share Article
Esha Kupiker returns from web series ‘Fixer’

اداکارہ ایشاکوپیکر نارنگ اے ایل ٹی بالاجی ویب سیریز ’فکسر‘ سے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ اور ’کھلاس گرل‘ کے نام سے مشہور ایشا کوپیکر کا کہنا ہے کہ وہ دل سے اب بھی بچی ہیں۔ ایشا ٹیڈ ٹاک پہل کے تحت خطاب کرنے کے لئے پیر کے روز ممبئی کے کشن چند چیلارام (کے سی) کالج میں تھیں۔ اسی دوران وہ پرانی یادوں میں کھو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جے ہند کالج میں تعلیم حاصل کی ہے جو کے سی کالج کے پیچھے ہے۔ یہاں آنے کے بعد مجھے ایسا لگا جیسے میں اسی ماحول میں داخل ہو گئی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ چیزیں بہت بدل گئی ہیں لیکن میں اب بھی وہیں ہوں۔ میں واقعی میں اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتی ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں اب بھی دل سے ایک بچی ہوں۔ اپنے آئندہ پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایشا نے کہا کہ میں ویب سیریز ’فکسر‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کرنے والی ہوں۔ یہ جلد ہی ریلیز ہوگی۔ ایشا نے سوشل میڈیا پرکے سی کالج میں آنے کا موقع دینے کے لئے ٹیڈ ٹاک کا شکر یہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ آپ نے مجھے اپنی زندگی کے سفر کا اشتراک کرنے کا موقع دیا۔

Image result for Isha Koppikar returns from web series 'Fixer'

۔’فکسر‘ میں وہ سب انسپکٹر جینتی جاوڈیکر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو اپنے چھوٹے بیٹے اور شوہر کے ساتھ ایک معمولی گھر میں رہتی ہیں۔ ایشا نے کہا کہ ’کیا کول ہیں ہم‘ (2005) کے بعد بالاجی پروڈکشن میں یہ دوسری بار ہے جب میں کام کر رہی ہوں۔ ویب سیریز ایک سسپنس تھریلر ہے۔

Image result for Isha Koppikar returns from web series 'Fixer'

قابل ذکر ہے کہ ایشا نے 1998 میں تامل فلم’چندرلیکھا‘ سے اپنے فلمی کیریر کی شروعات کی تھی۔ تامل فلم ’کاڑھل کویتائی ‘ سے چرچہ میں آئیں، جس کے لئے انہیں فلم فیئر بیسٹ فی میل ڈیبو کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ بالی ووڈ میں ایشا نے 2000 میں آئی ہندی فلم ‘فضا’ سے قدم رکھا تھا۔ ایشا نے ‘پنجر’، ‘ڈان’، ‘کیا کول ہیں ہم’، ‘سلامعشق’، ‘ایک ویواہ ایسا بھی’ اور ‘راکھ’ جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ ایشا نے نومبر 2009 میں ہوٹل کاروباری ٹمی نارنگ سے شادی کی ہے۔ دونوں کی ایک بیٹی ریانا ہے، جس کی پیدائش 2014 میں ہوئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *