اے ایم یو:مختلف کورسز کیلئے داخلہ امتحان پُر امن ماحول میں منعقد 

Share Article
amu-test

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا بی ایس سی(آنرس)،بی کام(آنرس) و بی اے(آنرس) کا داخلہ امتحان آج اے ایم یو سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں بنے امتحانی مراکز پر دو میقات میں نہایت پُر امن ماحول میں منعقد ہوا۔پہلے میقات میں بی ایس سی ( آنرس) اور بی کام ( آنرس) کا داخلہ امتحان صبح10.00بجے سے دوپہر12.00بجے تک منعقد ہوا۔بی ایس سی(آنرس) کے داخلہ امتحان کے لئے17132 امیدواران نے داخلہ فارم جمع کئے تھے جن میں سے اے ایم یو میں بنے امتحانی مراکز پر10169 امیدواران امتحان میں شامل ہوئے۔ امیدواران کے لئے اے ایم یو میں32امتحانی مراکز بنائے گئے تھے۔
test-in-amu
بی کام(آنرس) کا داخلہ امتحان بھی صبح10.00بجے سے دو پہر12.00بجے تک اے ایم یو میں بنے امتحانی مراکز کے علاوہ لکھنؤ(یو پی)، کولکاتا(بنگال)، سری نگر(کشمیر)، پٹنہ( بہار) کوذی کوڈ( کیرالہ )اور گوہاٹی(آسام) میں واقع امتحانی مراکز پر پُر امن ماحول میں منعقد ہوا۔ اے ایم یو میں بنے امتحانی مراکز پر3700امیدواران شامل ہوئے۔ بی کام (آنرس) کے داخلہ امتحان کے لئے 5628 امیدواروں نے داخلہ فارم جمع کئے تھے۔

girls-test
بی اے (آنرس) کا داخلہ امتحان شام4.00بجے سے6.00بجے تک اے ایم یو میں بنے امتحانی مراکز کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بنائے گئے امتحانی مراکز پر منعقد ہوا۔ اے ایم یو میں بنے امتحانی مراکز پر7377امیدواران نے امتحان دیا۔ اس امتحان کے لئے 11795؍امیدواران نے داخلہ فارم جمع کئے تھے۔کنٹرولر برائے امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ داخلہ امتحانات نہایت پُر امن ماحول میں منعقد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی امتحانی مراکز پر اساتذہ کو نگراں کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا اور امتحانی مراکز کے باہر امیدواران کے سرپرستوں کے بیٹھنے اور ٹھنڈے پانی کا معقول نظم کیا گیا تھا۔

امیدواران اور ان کے سرپرستوں کی رہنمائی کے لئے یونیورسٹی کیمپس میں مختلف مقامات پر اے ایم یو کی این ایس ایس اکائی کے رضاکاروں ا ور ملازمین نے این ایس ایس کے پروگرام کو آرڈینیٹر پروفیسر محمد مسرورعالم کی قیادت میں امدادی و رہنماکیمپ لگائے جن میں مقامی امیدواران کے علاوہ باہر سے آئے امیدواران کی ان کے مراکز سے متعلق رہنمائی کی گئی۔یہ رہنما امدادی کیمپ اے ایم یو میں مختلف مقامات پر صبح سے لگائے گئے جن میں صبح اور دوپہر کی شفٹوں کے علاوہ شام کی شفٹ میں منعقد ہونے والے بی اے (آنرس)کے داخلہ امتحان میں آئے امیدواران کی بھی ان کے مراکز سے متعلق رہنمائی کی گئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *